کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کا ویب سائٹ پر آن لائن ممبر شپ کا دوبارہ آغاز

27الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اداروں میں ممبر شپ ہوئی ہے جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ کے یو جے دستور گروپ

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کا ویب سائٹ پر آن لائن ممبر شپ کا دوبارہ آغاز

کراچی ( پ ر ) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے اپنی ویب سائٹ www.kujdg.com پر آن لائن ممبر شپ کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے انٹرا پارٹی الیکشن ( یونین الیکشن) کی وجہ سے ممبر شپ عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو نائب صدر ملکہ افروز روہیلہ جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم خازن منصور خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے پیغام ممبر شپ مہم میں صحافی فوٹوگرافرز اور کیمرہ مینوں سے کہا ہے کہ وہ آن لائن فارم بھر کے ممبر بن سکتے ہیں کے یو جے دستور گروپ نے مزید کہا ہے کہ اب تک الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے 27 اداروں میں ممبر شپ ہوئی ہے جن میں الیکٹرانک میڈیا کے جیو اے ار وائی نیوز ون 24 نیوز 92 نیوز ابتک بول ڈان ٹی وی ہم نیوز سماء آج سب ٹی وی وقت نیوز اور جی ٹی وی شامل ہیں جبکہ پرنٹ میڈیا کے جنگ آغاز نوائے وقت ڈیلی مہران ڈیلی قدرت ڈیلی پاکستان ڈیلی اسپیشل ڈیلی امروز ڈیلی بشارت اور نیشنل کوریئر کے علاوہ نیوز ایجنسیز پی پی آئی، آئی این این اے اور وی او ایس اے شامل ہیں جن میں ممبر شپ ہوئی ہے کے یو جے دستور گروپ مذکورہ اداروں کی ممبر شپ میں اضافہ کیا جائے گا اور جن اداروں اداروں میں اب تک ممبر شپ نہیں ہو سکی ہے وہاں ممبر شپ کا آغاز کیا جائے گا