کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم ’ایمرجینسی‘ میں سابقہ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی
ممبئی: بھارتی اداکارہ سونم کپور کے تبصرے پر کنگنا رناوت بھڑک اٹھیں اور انہوں نے سونم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں سونم کپور کا ’کافی ود کرن‘ پروگرام کا ایک پرانا انٹرویو موجود ہے۔
ایک موقع پر سونم کپور سے سوال پوچھا گیا کہ اگر ان کو ’بہتر انگریزی بولنے کی صلاحیت‘ کسی کو دینی پڑے تو وہ کسی شوبز شخصیت کو دیں گی تو سونم نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کنگنا رناوت کا نام لے لیا۔
کنگنا رناوت کو سونم کپور کا یہ جواب پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کو اس توہین آمیز جواب پر کھری کھری سنائی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فلم مافیا کے ساتھ برسوں لڑائی کرنے کے بعد میں نے سیکھا ہے کہ کسی بھی اجنبی کو انگزیزی بولنے پر تضحیک کا نشانہ نہیں بنایا جائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے 24 برس کی عمر میں انڈسٹری کے اندر بے عزتی، غنڈہ گردی اور تضحیک برداشت کی ہے اور یہ بات انگزیزی بولنے والی ’نفیس اور گپ باز‘ آنٹیوں کو سمجھ نہیں آئے گی۔
کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم ’ایمرجینسی‘ میں سابقہ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی جسے رواں برس 24 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
0 تبصرے