ایم کیو ایم کے دو دھڑوں میں کشیدگی، پولیس کی بھاری نفری بہادر آباد مرکز پہنچ گئی

ایم کیو ایم کے دو دھڑوں میں کشیدگی، پولیس کی بھاری نفری بہادر آباد مرکز پہنچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک): ایم کیو ایم کے دو دھڑوں کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد پولیس کی بھاری نفری بہادر آباد مرکز پہنچ گئی، جہاں پارٹی رہنماؤں نے پولیس کو دفتر سیل کرنے سے روک دیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما شبیر قائمخانی نے کہا کہ پولیس صرف زبانی احکامات کی بنیاد پر بہادر آباد مرکز کو سیل کرنے کے لیے آئی تھی، جبکہ انہوں نے پولیس سے دفتر بند کرنے سے متعلق تحریری حکم یا باقاعدہ نوٹیفکیشن طلب کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز پر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال گروپوں کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔