ٹرمپ نے کہا کہ اگر جلد معاہدہ ہو جاتا ہے تو ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا
واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر مجوزہ حملے کا منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ فیصلہ اس شرط سے مشروط ہے کہ ایران کے ساتھ جلد ایک معاہدہ طے پا جائے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر جلد معاہدہ ہو جاتا ہے تو ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ ان کے بقول اسرائیل بھی اس مؤقف پر امریکا کے ساتھ ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے بعض دیگر ممالک نے امریکا سے حملہ روکنے کی درخواست کی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور مستقل طور پر کھولنا اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق موجود خدشات کا خاتمہ شامل ہے۔
0 تبصرے