پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، اردن کے الازرق اڈے پر 3 امریکی ایف-35 طیارے تباہ

پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، اردن کے الازرق اڈے پر 3 امریکی ایف-35 طیارے تباہ

تہران (ویب ڈیسک): ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے الازرق فوجی اڈے پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں میں امریکا کے تین ایف-35 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر کیے گئے حملوں کے جواب میں الازرق فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں امریکا کے تین ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہو گئے، جبکہ متعدد امریکی فوجی افسران اور اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں بچوں کے قتلِ عام کرنے والی فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور آخری امریکی قابض کے انخلا تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔