مہینوں تک ائیرپورٹ میں پھنسے رہنے والے ایک شخص کی دلچسپ کہانی بیان کی گئی تھی
اکثر فلموں کی کہانی حقیقی دنیا سے ہٹ کر ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس طرح کے واقعات کا سامنا بیشتر افراد کو نہیں ہوتا۔
مگر کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو کسی حقیقی کہانی سے متاثر ہوتی ہیں۔
ایسی ہی 2004 میں ریلیز ہونے والی ایک بہترین فلم جو ایک حقیقی فرد کی زندگی سے متاثر تھی۔
یہ فلم ہے دی ٹرمینل جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم کا مرکزی کردار بنیادی طور پر ایران سے تعلق رکھنے والے ایک شخص مہران کریمی نصیری سے متاثر تھا۔
شروع میں تو سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے وہ ائیرپورٹ میں رہنے پر مجبور ہوئے مگر بعد میں وہ اپنی مرضی سے وہاں رہے۔
مہران کریمی کو ائیرپورٹ پر سر الفریڈ کے نام سے جانا جاتا تھا اور انہوں نے اس تجربے پر ایک کتاب دی ٹرمینل مین بھی تحریر کی تھی۔
2006 میں ائیرپورٹ سے نکلنے کے بعد وہ 2022 میں واپس آگئے تھے اور ان کا انتقال بھی وہی ہوا تھا۔
فلم دی ٹرمینل کی ہدایات اسٹیون اسپیلبرگ نے دی تھیں اور اس میں بھی مہینوں تک ائیرپورٹ میں پھنسے رہنے والے ایک شخص کی دلچسپ کہانی بیان کی گئی تھی اور یہ سبق دیا گیا کہ ہار نہ ماننے والے افراد ہی زندگی میں آگے بڑھ پاتے ہیں۔
0 تبصرے