سابق ایم پی اے شہریار شر کا بیٹا جہانگیر شر مبینہ اغوا کے بعد بازیاب

سابق ایم پی اے شہریار شر کا بیٹا جہانگیر شر مبینہ اغوا کے بعد بازیاب

ڈہرکی (ویب ڈیسک) ڈہرکی میں سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے جہانگیر شر کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں بازیاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جہانگیر شر کو ان کے گاؤں بیروٹا کے قریب ایک زرعی فارم سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور شر برادری کے افراد کینجھو کے علاقے میں پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق تلاش اور کارروائیوں کے دوران چند گھنٹوں بعد جہانگیر شر کو بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔