اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے عبوری احکامات معطل کر دیے ہیں۔
عدالت نے کمیشن کے خلاف تحقیقات، کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز روکنے اور ناکام امیدواروں کے امتحانی پرچے دوبارہ چیک کرنے سے متعلق جاری کیے گئے احکامات بھی معطل کر دیے ہیں۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی بھی روک دی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 14 مئی، 21 مئی، 9 جون، 17 جون، 22 جون اور 30 جون کو جاری کیے گئے احکامات معطل کر دیے ہیں۔
عدالت نے کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز روکنے اور ناکام امیدواروں کے پرچے دوبارہ چیک کرنے سے متعلق احکامات پر عمل درآمد بھی روک دیا ہے۔
0 تبصرے