”وہ دن گزر گئے“، حملہ ہوا تو پوری طاقت سے جواب دیں گے: نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی

”وہ دن گزر گئے“، حملہ ہوا تو پوری طاقت سے جواب دیں گے: نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کی جائے گی۔ نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ اگر ہم پر حملہ ہوگا تو ہم خاموش رہیں گے۔ انہوں نے کہا، "وہ دن گزر گئے ہیں جب اسرائیل پر حملے ہوتے تھے اور ہم فیصلہ کن جواب نہیں دیتے تھے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔