ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا فیصلہ، خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کا اعلان

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا فیصلہ، خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کا اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق عائد 20 فیصد امریکی ری ایمبرسمنٹ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بدلے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ 20 فیصد ری ایمبرسمنٹ فیس کو مختلف خلیجی ممالک کی جانب سے امریکہ میں تجارت اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاریاں نہ صرف امریکہ کے لیے اہم ہوں گی بلکہ متعلقہ ممالک اور ان کے مستقبل کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ دیگر تمام ممالک کے جہازوں کی آمد و رفت کے لیے کھلی ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف مکمل ناکہ بندی نافذ کی جائے گی۔