راولاکوٹ (ویب ڈیسک) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی جانب سے راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کے دوران ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح مسلح جتھوں نے متیال میرا بس ٹرمینل، راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کی۔ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس آگے بڑھی تو اسے بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدد کے لیے تعینات رینجرز کی نفری صورتحال پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچی، جہاں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
0 تبصرے