سلیمان داؤد کی اہلیہ کے مطابق سلیمان نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست بھی دے رکھی تھی۔
بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے سیاحوں میں شامل شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹین داؤد کا کہنا ہے کہ بیٹا سلیمان داؤد سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے والد کے ہمراہ گیا تھا۔
18 جون کو لاپتہ ہونے کے بعد تباہ ہونے والی بد قسمت آبدوز ٹائٹن سانحے میں اپنا شوہر اور 19 سالہ بیٹا سلیمان داؤد کھو دینے والی کرسٹین داؤد نے برطانوی نشریاتی ادارےکو دیےگئے انٹرویو میں بتایا کہ سلیمان کیونکہ سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ سانحے کے روز اپنا روبک کیوب اپنے ساتھ لےگیا تھا ۔
سلیمان داؤد کی اہلیہ کے مطابق سلیمان نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست بھی دے رکھی تھی۔
0 تبصرے