کراچی؛ منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ خاتون انمول عرف پنکی کی مبینہ لیک شدہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہے کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، آٹھ نو سال میرے پیچھے رہے ہو، ریٹائر ہو جاؤ گے لیکن مجھے پکڑ نہیں سکتے۔
مبینہ آڈیو میں ملزمہ نے کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے تو پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے، پتا نہیں کہاں سے اٹھ کر آتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے۔
آڈیو میں ملزمہ خاتون کہتی سنائی دیتی ہے کہ وہ پورے کراچی میں کام کر رہی ہے، اگر پکڑ سکتے ہو تو گرفتار کر لو۔
یاد رہے کہ کراچی کے گارڈن پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب اور 10 مقدمات میں مفرور ملزمہ شہر میں منشیات کی ڈیلنگ اور سپلائی کے نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔
ملزمہ آن لائن منشیات مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی، جبکہ خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
0 تبصرے