منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیس: انمول عرف پنکی پولیس پروٹوکول میں عدالت میں پیش، جیل منتقل

منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیس: انمول عرف پنکی پولیس پروٹوکول میں عدالت میں پیش، جیل منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے منشیات برآمد ہونے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے قبضے سے چرس کے دو پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہیں، جبکہ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ ملزمہ کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔