روٹری کلب آف کراچی نیکسسز ہمیشہ انسانیت کی خدمت، تعلیم کے فروغ اور کمیونٹی ویلفیئر کیلئے سرگرمِ عمل رہا ہے فواد شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف کراچی نیکسسز کی جانب سے آفیشل ڈسٹرکٹ گورنر وزٹ کے حوالے سے رمادا کریک میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب منعقد ہوئی ڈسٹرکٹ گورنر شکیل احمد قائم خانی اینول گورنر وزٹ شرکت کی جس میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں ڈسٹرکٹ گورنر شکیل احمد قائم خانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ کلب کے ممبران کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی تقریب کے دوران مختلف سماجی و فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور روٹری کلب کی خدمات کو سراہا گیا اس موقع پرڈسٹرکٹ گورنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ نومینی فہد سکندر ، ڈسٹرکٹ گورنر ڈیزینیٹ عبدالجبار شیخ ، ڈسٹرکٹ سیکریٹری فرقان شیخ نے بھی ان کے ہمراہ شرکت کی جبکہ کلب پریذیڈینٹ فواد شیخ ، علی حیدر ، ڈاکٹر خالد شیخ ، سلمان جاوید ، نعیم اللہ خان ، سید تراب شاہ ، چوہدری انصر جاوید، فرح جاوید ، نعیم بخاری ، سعید ، شجاعت بیگ ، اسلم خالق ، کوثر اسلم ، جاوید زیدی ، عبدالسلام دادا بھائی، تسلیم احمد ، آرکیٹکٹ اقبال بلوچ ، ثمینہ رانی ، عنا حیدر، فہد انصاری ، زرین انصاری ، سید خرم انیس ، عمران محمود ، ناصر ہاشمی ، فلک ناز ناصر ہاشمی ، مہناز عمران ، شعیب عارف ، حبا خان ، عبدالوہاب ایدھی ، پروفیسر مرشد علی خان ، عارف حسین خان ، ناصرہ خان ، احمد ذیشان سمیت آر سی کے نیکسسز کے ممبران بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر آر سی کے نیکسسز میں شمولیت کیلئے نئے ممبران بھی شریک تھے اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر شکیل احمد قائم خانی نے روٹری کلب آف کراچی نیکسسز کی فلاحی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آر سی کے نیکسسز مختصر عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ روٹری کی اصل پہچان انسانیت کی خدمت ہے اور نیکسسز کلب اسی جذبے کے تحت بہترین انداز میں کام کررہا ہے شکیل احمد قائم خانی نے ممبران پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے اور اتحاد کے ساتھ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیںاس موقع پر کلب پریذیڈینٹ فواد شیخ نے کہا کہ روٹری کلب آف کراچی نیکسسز ہمیشہ انسانیت کی خدمت، تعلیم کے فروغ اور کمیونٹی ویلفیئر کیلئے سرگرمِ عمل رہا ہے انہوں نے کہا کہ کلب اپنے ممبران کے تعاون سے مختلف فلاحی منصوبوں پر کامیابی سے کام کررہا ہے اور مستقبل میں بھی مزید بڑے پروجیکٹس متعارف کرائے جائیں گے فواد شیخ نے ڈسٹرکٹ گورنر شکیل احمد قائم خانی کی آمد اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت کلب کیلئے باعثِ حوصلہ ہے تقریب کے موقع پر ایم علی حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے گزشتہ برس کے دوران تعلیم، صحت اور کمیونٹی ویلفیئر کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیںجبکہ کلب مختلف فلاحی منصوبوں کے ذریعے مستحق افراد کی مدد اور نوجوان نسل کو بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ آوٹ آف اسکول چلڈرن منصوبہ روٹری کے اہم پروگراموں میں شامل ہے، جس کے تحت بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں لانے کیلئے کام کیا جارہا ہے انہوں نے تمام ممبران، رضاکاروں اور شراکت دار اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے اس موقع پر سید خرم انیس نے کہا کہ آر سی کے نیکسسز سماجی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کیلئے اپنی روایات کو کامیابی سے آگے بڑھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کلب کے تمام ممبران اتحاد اور ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ معاشرے کی بہتری کیلئے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیںاس موقع پر چوہدری انصر جاوید نے کہا کہ پرآر سی کے نیکسسز خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت مسلسل فلاحی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے انہوں نے کہا کہ کلب کے ممبران باہمی تعاون اور خلوص کے ساتھ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا…
0 تبصرے