ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ Kiara Advani نے اعتراف کیا ہے کہ فلم M.S. Dhoni: The Untold Story اور Kabir Singh جیسی کامیاب فلموں کے بعد بھی انہیں کردار حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی رپورٹس کے مطابق کیارا آڈوانی نے بتایا کہ انہوں نے اصل ڈیبیو 2014 کی فلم Fugly سے کیا تھا، لیکن یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ اگرچہ ناقدین نے ان کی اداکاری کو سراہا، تاہم یہ تعریف بھی انہیں مزید کام دلانے میں ناکام رہی اور انہیں اکثر انکار اور انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ”فگلی“ کے بعد ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا کیونکہ فلم کامیاب نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق جب شروعات میں کمرشل کامیابی نہ ملے تو مواقع کم ہو جاتے ہیں۔
کیارا کے مطابق انہوں نے ان مشکلات سے بہت کچھ سیکھا اور ہر ناکامی کو سیکھنے کا موقع سمجھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے اتار چڑھاؤ ان کے استاد ثابت ہوئے اور انہی تجربات نے انہیں مزید مضبوط انسان بنایا۔
35 سالہ اداکارہ نے کہا کہ M.S. Dhoni: The Untold Story کی کامیابی کے بعد بھی صورتحال زیادہ تبدیل نہیں ہوئی اور انہیں کرداروں کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا پڑی، تاہم 2019 میں Kabir Singh کی کامیابی کے بعد ان کے کیریئر نے تیزی پکڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ عمر تھی جب وہ اپنی بہترین کارکردگی دینے کے لیے پُرعزم تھیں اور انہیں یقین تھا کہ اچھا کام ہی مزید مواقع دلا سکتا ہے۔
0 تبصرے