وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آج قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے ٹیلی فون کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری امن کی کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے امن اقدامات کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت پر تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے امن کی جاری کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کی طرف سے تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ریاست قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو تہہ دل سے تہنیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ وہ عزت مآب امیر کے آئندہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ امیر قطر کے دورے سے پاکستان اور قطر کی پائیدار شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔