خوارجین کے پاک فوج کی پوسٹ پر ناکام خودکش حملے کے نتیجے میں سات سول افراد زخمی
ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کا کهنا تها که
ناکام خودکش دھماکے میں سات زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا لایا گیا ہے،
تفصیلات کے مطابق، جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے آرمی پوسٹ پر حملہ کرنے آئے
*پاک فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا
خودکش حملہ آور اور گاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پے نشانہ بنانے سے نہ صرف بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ہوا بلکہ حملہ آور خوارجی بھی ہلاک ہو گیا
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
0 تبصرے