بدین: لاڑ کے ایک محنت کش کا بیٹا جیون ریباری سی ایس ایس امتحان پاس کر کے اے ایس پی بن گیا۔
جیون ریباری نے کہا کہ انہوں نے سی ایس ایس 2025 کا امتحان پاس کیا ہے اور انہیں اپنے پسندیدہ گروپ پولیس سروس آف پاکستان میں الاٹمنٹ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خوشی کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس پورے سفر میں ان کے والدین نے محدود وسائل کے باوجود ان کی بھرپور مدد کی، جبکہ دوستوں اور رشتہ داروں نے بھی مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیا۔
آخر میں انہوں نے نوجوانوں کے لیے پیغام دیا کہ وہ محنت جاری رکھیں، کامیابی ضرور ان کے قدم چومے گی۔
0 تبصرے