پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی ہے

پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

کراچی: پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے۔ میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے، اس طرح مرتضیٰ وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے تاہم نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔ کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا جہاں تقریباً 33 منتخب افراد موجود تھے جب کہ 32 کے قریب ارکان نہیں پہنچے۔ سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی ہے جہاں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضیٰ وہاب، کاشف شورو حیدرآباد، ارسلان شیخ سکھر، عبدالرؤف میرپور خاص، رشید بھٹی شہید بے نظیر آباد اور انور علی لوہر لاڑکانہ کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔