ریحام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا 'میں نے آپ کا یہ بیان دیکھا اور خود کو اس کا ردعمل دینے سے روک نہیں سکی
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے ریحام خان سے شوبز شخصیات کے خلاف قابلِ اعتراض تبصرہ کرنے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
ریحام خان نے گزشتہ دنوں ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کی اہمیت نہ سمجھنے والوں اور سیاست پر بغیر سمجھ بوجھ کے تبصرہ کرنے والوں پر تنقید کی تھی۔
ریحام نے لکھا کہ 'پاکستان صرف عروسی ملبوسات خریدنے یا لان کی نئی کلیکشن کی شاپنگ کرنے کی جگہ نہیں ہونا چاہیے، آئیں اور اس ملک میں رہیں، مقامی کمیونٹی میں سرمایہ کاری کریں، بیرون ملک رہنے والے وہ پاکستانی جو اپنی ملازمتیں نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن پاکستانی سیاست میں اپنی رائے دینے کے لیے ماہر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، انہیں اصل حقائق جاننے کی ضرورت ہے‘۔
ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا 'شوبز شخصیات اسکرین پر اچھی دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ سیاست پر رائے رکھنے کی ماہر نہیں کیونکہ انہوں نے کبھی عام انسان کی طرح زندگی نہیں گزاری'۔
اب عروہ حسین نے ریحام کے اس تبصرے پر سخت تنقید کی اور انسٹاگرام پر طویل اسٹوری پوسٹ کی۔
انہوں نے ریحام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا 'میں نے آپ کا یہ بیان دیکھا اور خود کو اس کا ردعمل دینے سے روک نہیں سکی، آپ کے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق بیان سے اتفاق کرتی ہوں لیکن جہاں تک شوبز شخصیات کے خلاف تضحیک آمیز تبصرے کی بات ہے تو میں اس سے اتفاق نہیں کرتی'۔
0 تبصرے