ایران نے دوحہ میں ملاقات کی درخواست کی، ٹرمپ کا دعویٰ، مذاکرات کے لیے حالات سازگار نہیں: ایران

ایران نے دوحہ میں ملاقات کی درخواست کی، ٹرمپ کا دعویٰ، مذاکرات کے لیے حالات سازگار نہیں: ایران

دوحہ (ویب ڈیسک): امریکہ اور ایران کے درمیان دوحہ میں متوقع تکنیکی مذاکرات کے حوالے سے دونوں ممالک کی قیادت کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ ایک جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ "ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی۔" دوسری جانب ایران کی تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے منگل کو ہونے والے مذاکرات کی تردید کر دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے قطر کے ساتھ مشاورت جاری ہے، تاہم دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس کے درمیان تکنیکی مذاکرات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور متعلقہ ورکنگ گروپس کے فریم ورک کے تحت اسی وقت ہوگا جب حالات سازگار ہوں گے اور تاریخ و مقام پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں ثالثی کرنے والے ممالک کے ذریعے مشاورت کا عمل جاری ہے۔