امریکا-ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ مذاکرات ملتوی، اسرائیل کی لبنان پر بمباری، 16 افراد شہید

امریکا-ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ مذاکرات ملتوی، اسرائیل کی لبنان پر بمباری، 16 افراد شہید

تہران/واشنگٹن/برن (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان آج ہونے والے مجوزہ مذاکرات اچانک ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ اسی دوران اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کرکے 16 شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔
امریکا-ایران مذاکرات ملتوی
سوئس وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز برگنسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہو رہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق مذاکرات کی لاجسٹکس ہمیشہ سے پیچیدہ اور غیر یقینی رہی ہے، اس لیے فی الحال نائب صدر کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور کسی مناسب پیش رفت کی صورت میں آئندہ اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کے لیے بدستور تیار ہیں، تاہم انہوں نے مذاکرات کی کسی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔
اسرائیل کا لبنان میں حملہ
ادھر اسرائیل نے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ میں شدید بمباری کی ہے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے متعدد رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر Donald Trump اور نائب صدر JD Vance اسرائیل کو لبنان میں حملوں سے روکنے کی ہدایات دے چکے ہیں۔