تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے ہفتہ وار فارمولہ تیار کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کوششیں مثبت نتائج دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جائے۔ اس سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے ہفتہ وار فارمولہ تیار کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ علی پرویز ملک کے مطابق نئے فارمولے کے ذریعے عوام قیمتوں میں اضافے یا کمی کی وجوہات کو آسانی سے سمجھ سکیں گے، جبکہ یہ فارمولہ تمام متعلقہ فریقین سے مکمل مشاورت کے بعد تیار کیا جائے گا۔