رہائی سے قبل سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نےکیمپ جیل میں پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا
منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پرویز الہیٰ کو آج جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لیا تھا۔
گزشتہ روز لاہور میں اینٹی کرپشن کی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کےکیس میں پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کی تھی تاہم جیل حکام کو روبکار موصول نہ ہونے کے باعث پرویز الہیٰ گزشتہ روز جیل سے رہا نہ ہوسکے تھے۔
ایف آئی کی جانب سے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ کل دوپہر کو ہی درج کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت کی منظوری کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم کل جیل کے باہر موجود تھی تاکہ انہیں گرفتار کیا جاسکے لیکن رہائی نہ ہونے کے سبب ٹیم واپس چلی گئی۔
آج صبح صدر پی ٹی آئی کو جیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نےگرفتار کرلیا اور انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔
رہائی سے قبل سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نےکیمپ جیل میں پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا جس میں ڈاکٹروں نے پرویز الہیٰ کو صحت مند قرار دیا۔
0 تبصرے