ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ہاشم مسعود اور اے ڈی سی ٹو پرتھوی راج نے قومی پرچم لہرایا
مٹھی،
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں آج ڈی سی آفس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ہاشم مسعود اور اے ڈی سی ٹو پرتھوی راج نے مشترکہ طور پر قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں دیگر افراد کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پاک-چین دوستی کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ چینی پرچم بھی لہرائے گئے۔ تقریب کا آغاز قومی ترانو اور ملی نغموں سے کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بھائی چارے، اعتماد اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک سی پیک (پاک-چین اقتصادی راہداری) منصوبوں کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 21 مئی 1951 کو پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے، جبکہ دونوں ممالک کی دوستی ہر دور کی آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور خلوص کی بہترین مثال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک-چین دوستی خطے میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ مزید کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ دن بہ دن مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
0 تبصرے