وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا اور فیکلٹی اور زیرِ تربیت افسران سے خطاب کیا وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور امن و استحکام کے لیے دی گئی قربانیوں کو سراہا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کے مادرِ وطن کے دفاع میں غیر متزلزل عزم کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے معرکۂ حق کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کی تاریخی کامیابی کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی بلااشتعال اور غرور پر مبنی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے ذمہ دارانہ، متوازن اور منصفانہ مؤقف اپنایا جسے عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن غضب الحق پوری قوت کے ساتھ جاری ہے تاکہ افغان طالبان سے منسلک دہشتگرد نیٹ ورکس اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے انہوں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے۔ اس سے قبل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔
0 تبصرے