اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی تعطیلات سے پہلے تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
وفاقی سرکاری اداروں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں، جس کے بعد متعلقہ محکموں نے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
0 تبصرے