ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی
ہیملٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 68 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ اوپنر ڈیون کانوے 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جوش کلارکسن نے 9 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان ملڈر نے 2 جبکہ جیرالڈ کوئٹزی، اوٹنیل بارٹمین، کیشو مہاراج اور جارج لنڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 15.3 اوورز میں 107 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جارج لنڈی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لاکی فرگوسن اور بین سیرز نے 3،3، مچل سینٹنر نے 2 جبکہ کول میکونچی اور جمی نیشم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
شاندار کارکردگی پر ڈیون کانوے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہے، تیسرا میچ 20 مارچ، چوتھا 22 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
0 تبصرے