ترک صدر آزادانہ معاشی پالیسیوں اور ان کے عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں
انقرہ: حال ہی میں مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے والے طیب اردوان نے پہلی بار مرکزی بینک کا صدر ایک خاتون کو بنا دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان نے معروف ماہر معیشت حفیظہ غائی کو ملک کے مرکزی بینک کا صدر مقرر کردیا۔ وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔
امریکی مالیاتی اداروں کے لیے کام کرنے والی حفیظہ غائی اس سے قبل فرسٹ ریپبلک بینک اور گولڈمین 6 میں کام کر چکی ہیں اور اب وہ اپنے پیشرو شہاب قفجی اوغلو کی جگہ ترک اسٹیٹ بینک کی سربراہی سنبھال لیں گی۔
اس تقرری پر خاص طور پر ماہرین کی نگاہیں تھیں اور قرعہ فال ایک خاتون کے نام نکلا۔ حفیظہ غائی نے کی تقرری کا حکم نامہ صدر طیب اردوان کے دستخط کے ساتھ جاری کردیا گیا۔
قبل ازیں ترک صدر نے اپنے نئے وزیر خارجہ کے طور پر ماہر معیشت محمد شمشیک کے نام کا اعلان بھی کیا۔
ان دونوں تقرریوں کو ماضی میں ملکی کرنسی ’لیرا‘ کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہونے والی مسلسل مداخلت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ترک صدر آزادانہ معاشی پالیسیوں اور ان کے عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں۔
0 تبصرے