آبنائے ہرمز کے قریب تھائی کارگو جہاز پر حملہ، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری

آبنائے ہرمز کے قریب تھائی کارگو جہاز پر حملہ، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری

بینکاک (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز کے قریب ایک تھائی کارگو جہاز پر حملے کے بعد عملے کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تھائی مال بردار جہاز پر حملے کے بعد اسے فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ رائل تھائی نیوی کے مطابق جہاز پر عملے کے 23 افراد سوار تھے۔ تھائی حکام کا کہنا ہے کہ عمان کی بحریہ 20 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ باقی عملے کو بچانے کا عمل جاری ہے۔