ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بھی ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ہائی کورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک کام ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے کیسز دائر کرنے کے لیے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات تک 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کرے گا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے دن صرف 10 فیصد عملہ موجود ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورا ہفتہ اپنے شیڈول کے مطابق کام کرے گا اور کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول پر پابندی ہوگی۔