کراچی: تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے چار جہاز پہنچ گئے۔
پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچے ہیں اور ایک جہاز سے 37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کر لی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے، جبکہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچے گا۔
حکام کے مطابق 13 مارچ کو بھی ایک جہاز پہنچے گا جو تقریباً 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔
0 تبصرے