مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 دن میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 دن میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث فضائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور گزشتہ پانچ دنوں کے دوران آٹھ ممالک میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے آج مسلسل چھٹے روز بھی مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12، اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12 اور فیصل آباد سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کوئٹہ سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔