پاکستان میں کتنے دنوں کا پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے؟ حکومت نے بتا دیا

پاکستان میں کتنے دنوں کا پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے؟ حکومت نے بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتایا کہ اس وقت ملک میں 28 دنوں کا ڈیزل اور پیٹرول موجود ہے، جبکہ مجموعی طور پر مارچ کے اختتام تک پیٹرولیم ذخائر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل اور گیس کی کوئی قلت نہیں، تاہم علاقائی کشیدگی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔