بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے ایران کی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ”خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم“ قرار دے دیا۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی کو بڑھائے گا اور جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سفارتی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں اور امن کے امکانات کو متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ چین ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور چین اس معاملے میں ہمیشہ محتاط اور ذمہ دارانہ پالیسی اختیار کرتا آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا تھا کہ اگر بیجنگ تہران کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے تو چینی مصنوعات پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ چین پر اضافی ٹیکس عائد کرے گا تو چین بھی سخت جوابی اقدامات کرے گا۔
0 تبصرے