برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا، تاہم اردن اور عراق میں قائم اپنے فوجی اڈوں کے دفاع پر غور ضرور کرے گا۔
جرمن وزیرِ خارجہ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا موجودہ تنازع میں عملی طور پر شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے پاس ایسی کسی کارروائی کے لیے درکار فوجی وسائل بھی موجود نہیں۔
جرمنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بیرونِ ملک تعینات جرمن فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا تو انہیں اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا۔
جرمن فوج کے مطابق عراق کے شہر اربیل اور اردن کے الازرق میں قائم فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جہاں جرمن اہلکار تعینات ہیں، تاہم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تمام اہلکار محفوظ رہے۔
0 تبصرے