کراچی: پروفیسر انیلا ناز سومرو کو تین برس کے لیے سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کی پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔
انیلا ناز سومرو کی بطور پرو وائس چانسلر تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر شاہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور نامناسب رویے کے باعث معطل کیا گیا تھا۔
0 تبصرے