خیرپور میں مبینہ ڈرون حملے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد پولیس کے 3 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ گاؤں سعید خان لاکو میں پیش آیا، جہاں مبینہ ڈرون حملے میں 4 شہری جاں بحق ہو گئے۔
آئی جی سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سکھر کے تین تھانوں کندھرا کے ایس ایچ او شوکت علی آرائیں، پٹنی کے ایس ایچ او عمران خان بھیو اور صالح پٹ کے ایس ایچ او علاءالدین پھلپوٹو کو معطل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ نے ایس ایس پی گھوٹکی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو گرفتار کر کے سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
0 تبصرے