کیا دودھ پینے سے وزن بڑھتا ہے؟ جانیے حقیقت

کیا دودھ پینے سے وزن بڑھتا ہے؟ جانیے حقیقت

دودھ ایک مکمل غذا ہے جسے بچے اور بڑے سب ہی استعمال کرتے ہیں، اور ڈاکٹر بھی اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا دودھ پینے سے وزن بڑھتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ دودھ میں کیلشیم، وٹامن بی 2، فاسفورس، پوٹاشیم اور کیلوریز موجود ہوتی ہیں، جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں۔ انہی کیلوریز کی وجہ سے اگر دودھ زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو وزن بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دودھ متوازن غذا کا اہم حصہ ہے، مگر اس کا زیادہ استعمال وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ ایک کپ دودھ میں تقریباً 11 سے 12 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں، جبکہ کیلوریز کی مقدار دودھ کی قسم (فل کریم یا لو فیٹ) کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ خاص طور پر دودھ سے بنی اشیاء جیسے مٹھائیاں، یا دودھ میں چینی شامل کر کے پینا وزن بڑھانے میں زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ وزن کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو لو فیٹ دودھ استعمال کریں اور اسے بغیر چینی کے پینے کو ترجیح دیں۔