تہران (ویب ڈیسک): ایران کی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ممکنہ مذاکرات کے دوران تہران مکمل چوکسی میں ہوگا اور دفاعی فورسز ہر وقت تیاری کی حالت میں رہیں گی۔
سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی “انگلی ٹریگر پر ہوگی”، جس کا مطلب ہے کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجی سطح پر تیاری جاری رہے گی۔
فاطمہ مہاجرانی نے نہ تو اس بات کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی کہ آیا ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں شرکت کرے گا یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس دو حکمت عملیاں ہیں، ایک جنگ اور دوسری سفارتکاری، اور ملک حالات کے مطابق فیصلے کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم قومی مفادات پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی اور ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
0 تبصرے