کوہلی سے جھگڑے پر گمبھیر نے خاموشی توڑ دی

نوین الحق کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے۔

کوہلی سے جھگڑے پر گمبھیر نے خاموشی توڑ دی

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر نے اسٹیڈیم میں میچ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے جھگڑے پر بلآخر خاموشی توڑ دی۔ یکم مئی کو میچ کے دوران لکھنؤ سپر جائنٹس کے افغان کرکٹر نوین الحق اور گوتم گمبھیر کی ویرات کوہلی سے شدید تلخ کلامی ہوگئی تھی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔ میچ میں لکھنؤ کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فیلڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی تھی تاہم امپائر اور ساتھی بیٹر بیچ میں آگئے، یہ لفظی جنگ یہاں ختم نہیں ہوئی۔ اس میچ میں جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔ یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی، نوین الحق کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے۔