واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے نمائندے اسلام آباد جا رہے ہیں، وہ کل شام مذاکرات کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایک عجیب بات ہے، کیونکہ ہماری ناکہ بندی کے باعث ہرمز پہلے ہی بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو ایک اچھے معاہدے کی پیشکش کر رہے ہیں، امید ہے کہ ایران یہ معاہدہ کرے گا، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکہ ایران میں ہر پاور پلانٹ اور ہر پل کو تباہ کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند کر کے ایران ہماری مدد کر رہا ہے لیکن اسے اس کا علم نہیں، آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایران کو روزانہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ امریکہ کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اب مزید نرمی نہیں دکھائی جائے گی، اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو جو کچھ کرنا پڑا وہ میرے لیے اعزاز ہوگا، یہ کام گزشتہ 47 برسوں میں دیگر صدور کو ایران کے ساتھ کرنا چاہیے تھا، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی "کلنگ مشین" کو ختم کیا جائے۔
0 تبصرے