بیروت + تل ابیب (ویب ڈیسک) حزب اللہ نے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر 39 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں تقریباً 39 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں اسرائیلی بستیوں، فوجی دستوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے جوابی کارروائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 350 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔
0 تبصرے