ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کی تعریف، مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان آنے کا اشارہ

ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کی تعریف، مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان آنے کا اشارہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آپ وہیں رہیں کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کے انتخاب کا امکان زیادہ ہے کیونکہ فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے امریکہ دوبارہ مذاکرات کے لیے پاکستان جانے پر غور کر رہا ہے۔