ایرانی فوج کا انتباہ: بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو پورا خطہ محفوظ نہیں رہے گا

ایرانی فوج کا انتباہ: بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو پورا خطہ محفوظ نہیں رہے گا

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔ ایرانی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے محفوظ ہوں گی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور یہ عمل بحری قبضے کے مترادف ہے۔ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے لیے ایک مستقل نظام نافذ کر رہا ہے، جس کے تحت سمندری نقل و حرکت کو منظم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور اگر اس کی بندرگاہوں یا بحری راستوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔