ٹرمپ اہداف حاصل کرنے میں ناکام، دوبارہ جنگ نہیں کرے گا: چونکا دینے والی رپورٹ

ٹرمپ اہداف حاصل کرنے میں ناکام، دوبارہ جنگ نہیں کرے گا: چونکا دینے والی رپورٹ

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرے گا، کیونکہ وہ اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ یہ جنگ شروع کرنا ہی ایک غلط فیصلہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال نے نہ صرف خطے کو غیر مستحکم کیا بلکہ امریکی پالیسی اور طاقت کے استعمال کے حوالے سے ٹرمپ کے نظریے کی کمزوریاں بھی واضح کر دیں۔ جریدے نے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی کے ذریعے اس تنازع کا خاتمہ ہوتا ہے تو سیاسی طور پر سب سے زیادہ نقصان ٹرمپ کو اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق نئی جنگ نہ صرف عالمی منڈیوں میں خوف و ہراس پیدا کرے گی بلکہ ٹرمپ کے ”سنہری دور“ کے دعووں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے تین بڑے مقاصد—مشرقِ وسطیٰ کو محفوظ اور خوشحال بنانا، ایران میں حکومت کی تبدیلی، اور ایران کو مستقل طور پر جوہری طاقت بننے سے روکنا—حاصل نہیں ہو سکے۔