آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی دھمکی پر چین کا ردعمل سامنے آ گیا

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی دھمکی پر چین کا ردعمل سامنے آ گیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریق صبر و تحمل سے کام لیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک مثبت قدم ہے، اور امید ہے کہ تمام فریق جنگ بندی کی مکمل پاسداری کریں گے اور کشیدگی میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چین توانائی کے تحفظ اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ اہم آبی گزرگاہوں کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ جاری رکھنا عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں صبر اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ضروری ہے تاکہ خطے میں امن برقرار رکھا جا سکے۔