آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: برطانیہ کا امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: برطانیہ کا امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ قدم نہ صرف عالمی معیشت کے لیے ضروری ہے بلکہ برطانیہ میں مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی بھی قسم کا ٹول یا فیس عائد نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔ ہم فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ آزاد سمندری تجارت کے تحفظ کے لیے ایک بڑے اتحاد کی تشکیل پر کام کر رہے ہیں۔