پاکستانی اداکارہ Mona Lizza المعروف Sara Loren نے اپنی بولڈ امیج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ماضی میں کیے گئے فیصلوں پر پچھتاوا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شوبز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ناظرین انہیں ایک بولڈ شخصیت سمجھتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایسی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کام کے دوران انہوں نے کچھ ایسے پروجیکٹس کیے اور نامناسب شوٹس کروائے، جو نہیں کرنے چاہیے تھے۔
سارہ لورین نے کہا کہ اسی وجہ سے لوگوں نے ان کے بارے میں ایسا تاثر قائم کیا جو ان کی اصل شخصیت سے مختلف ہے، اور اب وہ اپنے فیصلوں پر پچھتاوا محسوس کر رہی ہیں
0 تبصرے